راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچز اختتام پذیر،
راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات،
سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر اور دیگر سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام ترانتظامات کی نگرانی کرتے رہے،
راولپنڈی پولیس کے5000 سے زائد افسران و جوانوں نے سیکورٹی کے بہترین فرائض سر انجام دئیے،
سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بھی بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا،
میچز کے اختتام پر سی پی اوسید خالد ہمدانی کی افسران وجوانوں کو بہترین ڈیوٹی پر شاباش،
راولپنڈی پولیس نے میچز کے دوران فول پروف سیکورٹی و ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنایا، افسران و جوانوں نے بہترین ڈیوٹی سر انجام دی، سی پی او سید خالد ہمدانی
راولپنڈی پولیس ملک و قوم کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت پر عزم اور تیار ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی