تمام اہل اسلام کو رمضان المبارک کی آمد بہت بہت مبارک ہو

تمام اہل اسلام کو *رمضان المبارک* کی آمد بہت بہت مبارک ہو، ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی نے ضلعی پولیس کو رمضان المبارک کی آمد پر سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کردیٸے،

ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی مکمل نفری الرٹ ہوکر اپنے ڈیوٹی فراٸض سرانجام دے گی، تمام مساجدوں امام بارگاہوں عبادت گاہوں تراویح کے مقامات اور اہم مراکز پر تعینات پولیس اہلکار سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مشکوک و مشتبہ افراد پر بھی کڑی نگرانی رکھے گے بازاروں اور مارکیٹوں میں بھی پولیس کی نفری تعینات کی جاٸے گی تاکہ عوام اپنی عبادت اور خریداری بلا خوف کرسکیں، تمام تھانیدار خصوصً سحر و افطار کے اوقات میں اپنی نفری کو لمحہ با لمحہ چیک کریں گے اور نفری کو الرٹ رہنے کے ساتھ ساتھ بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جاٸے گا تاکہ کوٸی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے،

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی نے کہا کہ عوام الناس کو بہترین سہولیات و سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی زمہداریوں میں شامل ہے، پولیس کی اصل عبادت ہی عوام الناس کی حفاظت کرنا ہے جس کی فراہمی کے لیٸے تمام تر وساٸل بروٸے کار لاٸینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں