کہروڑپکا کے نواحی علاقہ مسہ کوٹھا میں حاملہ خاتون اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کے قتل کا معاملہ

چوہدری طارق محمود ڈپٹی بیوروچیف 82 سٹار ٹی وی نیوز ملتان ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق

کہروڑپکا کے نواحی علاقہ مسہ کوٹھا میں حاملہ خاتون اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کے قتل کا معاملہ ابتدائی تفتیش کے مطابق

خاتون کے شوہر نے اپنی بیوی اور کمسن بچی کو قتل کیا۔ ایس ایچ او صدر عارف حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم عرفان نے اپنی بیوی اور بچی کا تکیے سے گلا دبا کر قتل کیا۔

صدر پولیس نے شوہر ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا ہے

ملزم کے خلاف مقتولہ خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقتولہ رقیہ اور شوہر عرفان کے درمیان گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔قتل کے روز بھی میاں بیوی میں شدید جھگڑا ہوا تھا

جھگڑے کے دوران بیوی نے شوہر کے منہ پر تھپڑ مارا۔ شوہر نے طیش میں آکر بیوی کا گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے خاتون اور بچی کی ڈیڈ باڈیز پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیں۔

جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونے والا تکیہ، کپڑا اور دیگر شواہد حاصل کرلئے۔

خاتون اور بچی کے قتل کیس میں گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی لودھراں حسام بن اقبال نے کہا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں۔ خاتون اور معصوم بچی کے وحشیانہ قتل میں ملوث ملزم سخت سزا کا مستحق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں