عید سے قبل پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے

کراچی : یومِ علی ؓ کے مرکزی جلوس سے متعلق ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق نشر پارک سے جلوس برآمدہوتےہی ٹریفک کو سولجر بازار موڑ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یومِ علی ؓ کا مرکزی جلوس آج دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔۔ جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیہ پر اختتام پذیر ہوگا،اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

یومِ علی ؓ کے مرکزی جلوس سے متعلق ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق نشر پارک سے جلوس برآمد ہوتے ہی ٹریفک کو سولجر بازار موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک کوسٹ گارڈ اور انکل سریاچوک سے نشتر روڈ کی طرف موڑاجائےگا جبکہ ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشترروڈموڑاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں