ملتان کی 72 یونین کونسلوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی _ وباء پر قابو پانے کیلئے ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں پرائمری ، سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، who ، اور کامننٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا سیکٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب محمد افضل ناصر خان نے اجلاس کی صدارت جبکہ ڈی جی ہیلتھ ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر مہر محمد اقبال ، سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی ، ڈاکٹر شوکت حسین ، ڈاکٹر فہیم شاہد ، اور سی ای او کامننٹ ندیم ولی محمد نے خصوصی طور پر شرکت کی ddsru ڈاکٹر فہیم شاہد نے اجلاس کے شرکاء کو بریفننگ دی اجلاس میں خسرہ کی تشخیص علامات ، روک تھام اور علاج کے بارے میں مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر کل سے ضلع ملتان کی 41 یونین کونسلوں میں خسرہ کی وبا پر قابو پانے ، علاج معالجے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ضلع ملتان کے تمام ہسپتالوں کے ایم ایس اور سی ای اوز کو اپنے ہسپتالوں میں خسرہ کی بیماری سے متعلق خصوصی انتظامات کرنے اور عوام الناس کیلئے خسرہ کے علاج سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی کاونٹرز قائم کرنے کا بھی حکم دیا گیا بعد ازاں سیکٹری سپیشلائز ہیلتھ کیئر محمد افضل ناصر خان کی زیر قیادت آگاہی واک کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ خسرہ جیسے موذی مرض کی روک تھام کیلئے تمام سماجی طبقات مثبت کردار ادا کریں _
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments