وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز کا جائزہ اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز کا جائزہ اجلاس

پنجاب سکول انسپیکٹوریٹ، سٹینڈرڈآزڈ میٹرک ایگزیم بورڈ بنانے کی تجویز

سکول ایجوکیشن کے تمام معاملات سنٹرل باڈی کے ذریعے چلانے کی تجویز کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب سکول انسپیکٹوریٹ، سٹینڈرڈآزڈ میٹرک ایگزیم بورڈ بنانے کی تجویز پیش کی گئی اور سکول ایجوکیشن کے تمام معاملات سنٹرل باڈی کے ذریعے چلانے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا، اسکے علاوہ 41 فیصد درسی کتب کی فراہمی مکمل، مئی تک تمام سکولوں میں کتابیں مہیا کر دی جائیں گی، آئندہ تعلیمی سال فروری میں درسی کتب فراہم کر دی جائیں گی، ہر ضلع میں سی ای اوز ایجوکیشن کی تعیناتی کیلئے نیا میکانزم، ٹیسٹ، انٹرویو، کمپیوٹر ایجوکیشن کے امتحان کے بعد سلیکشن ہوگی، لمز سے ٹریننگ بھی کروائی جائے گی، سی ای او، ڈی ای اوز، ڈی ڈی ای اوز کی سلیکشن کا جامع طریقہ کار پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی، وزیراعلٰی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر قابل قبول نہیں ہو گی، سرکاری سکولوں میں سپیشل بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ہر ضلع کے ایک سکول میں سپیشل بچوں کیلئے تعلیم و تدریس کی سہولت مہیا کی جائے، سرکاری سکولوں میں کریکٹر بلڈنگ کلاسز کا بھی آغاز کیا جائے، مجوزہ اتھارٹی پنجاب ایجوکیشن ٹیچر اینڈ کریلولم ڈویلپمنٹ، سکول ڈویلپمنٹ، ٹیچر ٹریننگ، نصاب کی تشکیل، ٹیسٹنگ اینڈ اسسمنٹ، لرننگ آؤٹ کمزز کا کام کرے گی، پنجاب میں سکول ہاکی لیگ اور پاکستان کا سب سے بڑا “سکول اولمپکس” کروانے پر بھی اتفاق ہوا، ڈویزنل لیول پر ٹرانسجنڈرز کیلئے بھی سکول قائم کئے جائیں گے، اجلاس میں سکولوں میں ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی پر نئی سٹوری کتاب بھی تیار، وزیر اعلیٰ کو پیش کر دی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں