قصور پولیس نے 12کروڑ 96 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا

قصور پولیس نے 12کروڑ 96 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا،

الہ آباد(ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر82سٹارtvنیوزچینل سجادحسین سے)

ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کرنے کی پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں آرپی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل، ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی

مقامی ایم این اے سعد وسیم شیخ، ایم پی اے نعیم صفدر انصاری، ممبران امن کمیٹی سمیت دیگر معززین شہر قصور نے شرکت کی، تقریب کے نقدی 03 کروڑ 13 لاکھ 67 ہزار روپے، 03 کاریں، 01 ٹرک،01 ٹیوٹا، 03 ٹریکٹر، 01 کنٹینر بمعہ دانہ بیگز، 376موٹرسائیکل، 05 رکشہ، 57 مویشی،47 موبائل فونز، 38تولہ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان اصل مالکان کے حوالے کیا گیا چھینا گیا مال مسروقہ واپس ملنے پر شہریوں نے قصور پولیس کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں