جی خبر شامل کرتے ہیں فیصل آباد سے 82 سٹار ٹی وی نیوز کے ڈویژنل بیورو چیف محمد آصف چوہدری کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد لاری اڈا سے ملحقہ ایریا میں واقع ہوٹل مالکان مسافروں کو لوٹنے لگے انچارج چوکی لاری اڈا خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں
ان ہوٹلوں میں اکثر مسافروں کو مضر صحت کھانا فراہم کیا جاتا ہے اگر کوئی مسافر کھانے کے مضر صحت اور انتہائی گھٹیا ہونے کی شکایت کرتا ہے تو ہوٹل کا عملہ جو عموماً غنڈا گرد عناصر پر مشتمل ہوتا ہے مسافروں سے انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا ہے اور ہوٹل مالکان کی طرف سے لاری اڈا میں تعینات پولیس اہلکاروں کو بلا لیا جاتا ھے جو عموماً مسافروں کو بلیک میل کرکے چپ کروا دیتے ہیں
لاری اڈا کے اطراف میں واقع ان ہوٹلوں میں اکثر زنا کے اڈے قائم ہیں مگر پولیس منتھلی کے بعد آنکھیں بند کر لیتی ہے
مسافروں کو ناقص کھانا مہیا کرنے کے واقعات روزانہ کا معمول ہیں ایسا ہی ایک واقعہ آج بھی لاری اڈا کے بلکل قریب واقع ہوٹل بلو لگون میں پیش آیا جس میں شہریوں کو انتہائی غیر معیاری بدبو دار کھانا دیا گیا اور زبردستی بل وصول کرنے کی کوشش کی گئی شہریوں نے فورڈ اتھارٹی کے افسران کو موقع پر بلا لیا فورڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے مذکورہ کھانا باسی مضرصحت اور بدبودار قرار دے دیا جس پر ہوٹل بلو لگون کا منیجر منت سماجت پر اتر آیا جبکہ فورڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم آنے سے پہلے یہی منیجر انتہائی بیباکی سے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سی پی او فیصل آباد اور فورڈ اتھارٹی کے افسران کو منتھلی دینے کا دعویٰ کر رہا تھا اور ہوٹل مالکان کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا قریبی عزیز قرار دے رھا تھا موقع پر موجود شہریوں نے فورڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کی فوری کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے ہوٹل بلو لگون کو بھاری جرمانہ عائد کرنے اور سیل کرنے پر زور دیا
کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ محمد آصف چوہدری ڈویژنل بیورو چیف 82 سٹار ٹی وی نیوز فیصل آباد