پاکستان کے پہلے دارالحکومت اور تجارتی شہر کراچی میں 23 اپریل منگل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے منگل کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ،کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے 23 اپریل کو بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 23 اپریل کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ غیر ملکی معززین کی آمد پر کمشنر کراچی ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ،کمشنر کراچی سے رابطہ پر انہوں نے بتایا ہے کے ایرانی صدر کی آمد پر سڑکوں پر ٹریفک کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ عام تعطیل کا اعلان ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے تناظر میں کیا گیا ہے ، ایرانی صدر اپنے دورے کے دوران لاہور اور کراچی میں بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments