ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، 2017 کے بعد کسی ایرانی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا عام انتخابات کے بعدآپ پہلے سربراہ مملکت ہیں جوپاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کے اس دورے کا خیرمقدم کرتی ہے۔
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ اورباہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پرگفتگو کی۔