پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ/اجلاس
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کاالصبح کرائم جائزہ اجلاس
ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزودیگر افسران اجلاس میں موجود
ڈی آئی جی آپریشنز نے غلط مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو معطل کر دیا، ڈی آئی جی آپریشنز
گورنمنٹ پالیسی پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے، محمد فیصل کامران
تین سے پانچ بجے ایس ایچ او عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے تھانوں میں موجود رہیں، ڈی آئی جی آپریشنز
منشیات،قحبہ خانوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی عمل میں لائی جائیں، محمد فیصل کامران
ایف آئی آر کا بروقت اندراج یقینی بنایا جائے، ڈی آئی جی آپریشنز
کرائم پاکٹس پرگشت کا موثر نظام وضع کیا جائے، محمد فیصل کامران
قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، ڈی آئی جی آپریشنز
پتنگ بازی اور اسلحہ کی نمائش پر بالا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے، محمد فیصل کامران
امن و امان کے قیام کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈی آئی جی آپریشنز
۔۔۔۔۔۔۔