وزیراعظم شہبازشریف 28 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف 28 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، اس دوران ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا وزیراعظم شہبازشریف 28 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ورلڈاکنامک فورم میں وزیراعظم دیگرممالک کےسربراہان سے بھی ملیں گے، وزیراعظم شہبازشریف مئی میں اوآئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے گمیبیا کا دورہ کرینگے۔