پنجاب میں 50 ہزارگھرانوں کو سولر سسٹم دینے کی منظوری دیدی گئی

پنجاب میں 50 ہزارگھرانوں کو سولر سسٹم دینے کی منظوری دیدی گئی

پنجاب میں 50 ہزارگھرانوں کو سولر سسٹم دینے کی منظوری دیدی گئیsolar panel price

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں 50 ہزارگھرانوں کو سولر سسٹم دینے کی منظوری دیدی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں صوبے کے 50 ہزارگھرانوں کو ایک کلو واٹ سولر سسٹم دینے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شرو ع کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں شرکاء کو ایک کلو واٹ سولرسسٹم سے متعلق ٹیکنیکل امور پر بریفنگ دی گئی اور مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔

مریم نوازنے کہا روشن پنجاب پروگرام کا مقصدغریب آدمی کومہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔ گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا، روشن پنجاب پروگرام کا مقصد مہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں