گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں (Slr Steve Smith) کی قیادت میں یوکے سے آئے اعلی سطحی تعلیمی وفد نے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد میں ڈاکٹر وینڈی الیگزینڈر، سکاٹ لینڈ کے ایجوکیشن چیمپئن۔ برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے قابل ذکر مندوبین اور برٹش کونسل پاکستان کے نمائندگان شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے وفد کے شرکا کو خوش مدید کہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچیج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تعلیمی وفود کے تبادلے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی تعلیم، تحقیق میں تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ حکومت ریسرچ کمرشلائزیشن،