وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا گیا۔
حکومت نے ن لیگ کے مرکزی رہنما و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کیا ہے جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو فوری نافذ العمل ہو گا۔
چوہدری پرویز الٰہی اس سے قبل نائب وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ آئین میں نائب وزیراعظم کاعہدہ موجود نہیں ہے۔
ماہرقانون قیصرامام نے کہا ہے کہ آئین میں ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کی کوئی شق نہیں، ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ آئین کے مطابق نہیں ہے ڈپٹی وزیراعظم کےعہدے کیلئے پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔