ریاض : وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں بل گیٹس نے حفاظتی ٹیکوں اور پولیو سےبچاؤ کےپروگرام کی تعریف کرتے ہوئے ملکر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بل گیٹس سے ملاقات کی، ملاقات ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات میں بل گیٹس نے پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو سےبچاؤ کےپروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز عمل کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دے دی۔
وزیراعظم نے بل گیٹس کیساتھ ملکر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دوبارہ انتخاب پربل گیٹس کے تہنیتی خط پران کاشکریہ ادا کیا۔