وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں گھروں کو سولرائزیشن کرنے کے لیے یورپی یونین سے مدد مانگ لی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں گھروں کو سولرائزیشن کرنے کے لیے یورپی یونین سے مدد مانگ لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی جس میں یورپی یونین کے اشتراک سے سندھ میں جاری پروجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے انتخابات میں غریبوں کو سولر انرجی دینے کا وعدہ کیا تھا اور وہ چاہتے ہیں کہ دیہی علاقوں میں سولر انرجی سے گھروں کو روشن کیا جائے۔ یورپی یونین گھروں کی سولرائزیشن کے لیے سندھ حکومت کی مدد کرے۔

مراد علی شاہ نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا اور سفیر کو بتایا کہ سیلاب سے صوببے میں 20 ہزار اسکول بری طرح متاثر ہوئے جن کی عمارتوں کی بحالی سندھ حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یورپی یونین سندھ میں اسکولوں کی عمارات کی تعمیر نو میں حکومت کی مدد کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں