کہروڑپکا عباد ڈوگر تحصیل رپورٹر 82 سٹار ٹی وی نیوز کہروڑپکا کی رپورٹ کے مطابق
کہروڑپکا پریس کلب کہروڑپکا کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔جسکی صدارت چوہدری طارق محمود نے کی۔اجلاس کی باقاعدہ کاروائی تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔جسکی سعادت چیرمین پریس کلب حاظ محمد شکیل نے حاصل کی۔ہنگامی اجلاس میں گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کے صدر پریس کلب چوہدری طارق محمود سے ہتک امیز رویے اور سنگین نتائج کی دھمکی کے خلاف قرارداد منظور کی گئی اجلاس میں موجود عہدیداران و ممبران نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔قرارداد میں ارباب اختیار اور اعلی حکام سے اسسٹنٹ کمشنر کی فلفور تبادلے کا مطالبہ کیا گیا اور تعیناتی سے اب تک ہونے والی کرپشن اسکی آمدن سے زائد اثاجات کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ اجلاس میں سرپرست اعلی محمد اسمعیل بھٹی، سینئر نائب صدر محمدجنید نائب صدر اول رانا حسن مجتبی نون،آفس سیکرٹری محمد شاہد،فنانس سیکرٹری مشرف عزیز، عباد علی ڈوگر، جنرل سیکرٹری محمد اکبر اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں عمر فاروق کے علاوہ کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔