راولپنڈی، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں کو کامیابی سے بے اثر کر کے جہنم واصل کر دیا گیا۔ ان دہشت گردوں کی شناخت دہشت گردی کے سرغنہ عظمت @ عظمتی، دہشت گرد سرغنہ کرامت @ حنزلہ اور دہشت گرد ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔
مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے جن میں ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا حالیہ اغوا بھی شامل ہے۔
سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔