ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
قصور(ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹرسجادحسین82سٹارٹی وی نیوز الہ آباد)
قصور نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور محمد عیسیٰ خاں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا پولیس لائنز آمد کے موقع پر ایس پی انویسٹی نے استقبال کیا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرجوش سلامی پیش کی ڈی پی او نے یاد گار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی ڈی پی او نے پولیس لائنز کے مختلف شعبہ جات کا بھی وزٹ کیا اور مناسب احکامات جاری کیے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پروفیشنل ورکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ محمد عیسیٰ خاں ڈی پی او قصور