63 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 819 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق آج 12 حج پروازوں سے مزید 2736 عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔
ترجمان کے مطابق عازمینِ کرام کو دس حاجی کیمپوں سے حفاظتی ویکسین لگانے کا عمل آخری حج پرواز تک جاری رہے گا۔
عازمینِ حج کی سہولت و رہنمائی کے لئے مکہ اور مدینہ منورہ میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، دفتر امور حجاج کے تحت 119 معاونین اور 66 ڈاکٹر اور طبی عملہ خدمات کی فراہمی دے رہا ہے۔
مدینہ منورہ میں 2 ڈسپنسریاں اور ایک مرکزی ہسپتال 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔