کہروڑ پکا حلقہ پی پی 226 کی 22 یونین کونسلز کے ورکرز کنونشن کا انعقاد

کہروڑ پکا حلقہ پی پی 226 کی 22 یونین کونسلز کے ورکرز کنونشن کا انعقاد کوٹھی نواب احسان اللہ خاں کیا گیا جس کی صدارت تحصیل صدر پی ٹی آئی نواب عبیداللہ خاں نے کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا جس کی سعادت سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد الیاس نے حاصل کی ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایڈوکیٹ محمد اختر نے سر انجام دیئے۔ کنونشن میں سینکڑوں ورکرز نے شرکت کی آزاد امیدوار نواب رضی اللہ خاں بطور مہمان خصوصی تشریف لائے ورکروں نے شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مالا پہنائیں۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ہوئےانہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر ایسا نظام لائیں گے کہ عام آدمی کو تھانے یا پٹواری کے پاس جانے سے قبل رشوت یا سفارش نہیں ڈھونڈنی پڑےگی منتخب ہو کر اسمبلی میں ایسی قانون سازی اور قراردیں پاس کروائیں گے کہ عام آدمی کے حقوق کا تحفظ ہو سکے یہ جو دور گزرا ہے ظلم و جبر کا دور تھا۔اس دور میں ایسے دو شخص رہ سکتے ہیں جو بے حس ہو یا اسکے اپنے ذاتی مفاد ہوں ان 8،9 ماہ میں کارکنان نے بہت جبر و ستم برداشت کیا ہے اور اس ظلم کا بدلا ووٹ سے اتاریں گے بہت جلد عمران خان کی قیادت میں ملک ٹیک آف کرئے گا میں تمام ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ بلدیات میں ایسی اصلاح لائیں گے کہ تاریخ یاد رکھے گی ہم نے عوام کی سپورٹ سے جیت کر ہمارے قائد عمران خان کا ساتھ دینا ہے اور اس روایتی سیاست کو ختم کرنا ہے،جو تیس،چالیس سال سے قابض ہیں 8 فروری کو ڈولفن پر مہر لگائیں اور قبضہ گروپ کی چھٹی کروائیں۔

ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے۔اور اب ہمیں ملک کا سوچنا ہے کنونشن میں محمد حسین میوء، انور شکرا، حاجی عبدالمجید طاہر شیخ عرفان کے علاوہ سینکڑوں عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی بعدازاں پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ اخر میں پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں