تحفظ منزل فوسٹر ہوم، بے سہارا بچوں کی رہائش، کفالت کیلئے پنجاب پولیس کا ایک اور احسن اقدام
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یتیم، بے گھر بچوں کے ہمراہ تحفظ منزل فوسٹر ہوم کا افتتاح کر دیا،
تحفظ منزل فوسٹر ہوم ملک بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد ویلفیئر پراجیکٹ ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
تحفظ منزل بے سہارا بچوں کے لیے رہائش، خوراک، تعلیم و تربیت کی معیاری سہولیات سے آراستہ ہے، آئی جی پنجاب
پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ میں ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والا تحفظ منزل فوسٹر ہوم کمیونٹی پولیسنگ کی شاندار مثال ہے، ڈاکٹر عثمان انور ۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایس پیز اور اے ایس پی گلبرگ سمیت دیگر افسران موقع پر موجود۔
تحفظ منزل فوسٹر ہوم میں بچوں کی رہائش ، پرورش اور تعلیم و تربیت کیلئے ہر سہولت دستیاب اور بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب
تحفظ منزل فوسٹر ہوم کا قیام پنجاب پولیس اور نجی فلاحی ادارے کے اشتراک سے عمل میں آیا ہے ۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گذشتہ ماہ نجی فلاحی ادارے کے ساتھ تحفظ منزل کے قیام کیلئے ایم او یو سائن کیا تھا،ترجمان پنجاب پولیس
تحفظ منزل میں سماجی مظالم کے شکار بچوں کو نفسیاتی سپورٹ،تحفظ اور بحالی کیلئے ماہرین و جدید وسائل دستیاب ہیں، ڈاکٹر عثمان انور
تحفظ منزل فوسٹر ہوم میں رہنے والے بچوں کی تعلیم اور خواتین کی ووکیشنل ٹریننگ کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس