ڈیرہ غازی خان / راجن پور ( ) آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود کا عام انتخابات کے حوالے سے ضلع راجن پور کا دورہ، اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد۔ ڈی پی او راجن پور کیپٹن (ر) دوست محمد ،ڈ پٹی کمشنر ڈاکٹر منصور احمد، الیکشن کمشنر شاہد اسلام اور دیگر افسران کی شرکت۔ ضلع راجن پور میں انتخابات کے حوالے سے 667 پولنگ اسٹیشنز پر کئے گئے سکیورٹی اقدامات اور تمام تر انتظامات و تیاریوں کا خصوصی جائزہ۔ فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کاروائی عمل میں لانے کے احکامات۔تفصیلات کےمطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود کے ہمراہ عام انتخابات کے حوالے سے ضلع راجن پور کا خصوصی دورہ کیا۔ آر پی او اور کمشنر کی زیرصدارت انتخابات کے حوالے سے کئے گئے سکیورٹی اقدامات اور تمام تر انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی او راجن پور کیپٹن(ر) دوست محمد ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور احمد ، الیکشن کمشنر شاہد اسلام سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران ڈی پی او راجن پور اور ڈپٹی کمشنر نے ضلع راجن پور میں عام انتخابات کے حوالے سے کل 667 پولنگ اسٹیشنز میں سے 296 مشترکہ، 175 خواتین اور 183 مردانہ پولنگ اسٹیشنز جبکہ انتہائی حساس قرار دیئے گئے 167 پولنگ اسٹیشن پر کئے گئے سکیورٹی اقدامات اور تمام تر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ عام انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام پولنگ اسٹیشن پر حساسیت کے مطابق مرد و خواتین اہلکاران کو تعینات کیاجائے اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کرکے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے۔ امید واران، الیکشن کمیشن کے دفاتر اور عملہ کی سکیورٹی اور انتخابی میٹریل کی باحفاظت بروقت ترسیل کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ فورس کی ٹرانسپورٹیشن، رہائش اورکھانے پینے کا خصوصی انتظام کیاجائے۔ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، ہلٹر بازی یا ضابطہ اخلاق کی دیگر خلاف ورزی پر بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔ حساس علاقہ جات میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ سرچنگ سوپینگ و کومبنگ آپریشن کیے جائیں۔ انتخابی عمل کے دوران حساس علاقوں میں کوئیک ریسپانس فورس کی ٹیمیں مسلسل گشت کناں رہیں۔ چیک پوسٹوں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے سخت چیکنگ کو جاری رکھا جائے۔ انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کارلائے جائیں۔ اجلاس کے دوران کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عام انتخابات کے حوالے ڈے ٹرانسپورٹیشن، سیکیورٹی سمیت تمام تر معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سکیورٹی کے حوالے سے پاک آرمی، رینجرز کے علاؤہ پولیس،بی ایم پی، بلوچ لیوی خدمات سر انجام دیں گی۔ حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی ضلعی کنٹرول روم میں حساس پولنگ سٹیشن کی سرگرمیوں کو آن لائن مانیٹر کیا جائیگا۔۔۔۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments