ملتان، جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے اپنے ذاتی فنڈ سے اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کروا چکا ہوں انتخابات میں کامیابی کے بعد لودھراں کی طرح ملتان کے عوام کے لیے بھی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلاب برپا کریں گے یونین کونسل 10 کے سابق چیئرمین رانا محمد امجد کی طرف سے منعقد کیے گئے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی این اے 149 و سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ہمارا منشور عوامی خدمت کا منشور ہے کامیابی کے بعد اہلیان ملتان کے لیے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میرے پاس اللہ تعالی کا دیا ہوا سب کچھ ہے میں سیاست میں اس لیے آیا ہوں کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کر سکوں انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دوستوں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو دوبارہ معاشی حب بنائیں گے استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا مقصد پاکستان میں غربت ، منہگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے ملتان کے مسائل اب میرے مسائل ہیں ان کو حل کرنا میرا فرض ہے انشاءاللہ انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کی امیدوں پر پورا اتروں گا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے لودھراں کے عوام کی قسمت بدل دی ہے لودھراں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 16 ایکڑ پر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے کمپیوٹر کی تعلیم کے لیے جگہ جگہ سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں صحت کے شعبے میں ڈسپنسریاں قائم کی گئی ہیں انشاءاللہ اہلیان ملتان کے عوام کے لیے بھی لودھراں کی طرح ترقی کا سفر شروع کریں گے سابق چیئرمین و میزبان رانا محمد امجد نے کہا کہ یونین کونسل 10 ہمیشہ نون لیگ کو سپورٹ کرتی ہے اور علاقے کی ترقی کیلئے ہم جہانگیر خان ترین کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 216 بابر شاہ نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم اور تحفہ ہے کہ حلقہ این اے 149 میں ہردلعزیز اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار جہانگیر خان ترین ہمارے امیدوار ہیں اور خان صاحب جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں انشاءاللہ جہانگیر خان ترین کی قیادت میں ملتان کی عوام کی قسمت بدل دیں گے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments