آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم ویڈیو لنک اجلاس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم ویڈیو لنک اجلاس

ملتان، سرگودھا، ساہیوال اور فیصل آباد ریجن کے آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت،

آر پی اوز، ڈی پی اوز نے آئی جی پنجاب کو عام انتخابات کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولنگ میٹریل کی محفوظ ترسیل، پولنگ ڈے سکیورٹی، لاجسٹکس و کمیونیکیشن پلان کا جائزہ لیا،

موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پرامن الیکشن کیمپین اور پولنگ کے عمل کو محفوظ بنانے کی اشد ضرورت ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

امن دشمن عناصر کو پرامن پولنگ کمپیین، الیکشن کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، آئی جی پنجاب

پولنگ سٹیشنز پر 23 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ڈیجیٹل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی، آئی جی پنجاب

پولنگ اسٹیشنز پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کنٹرول پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک ہونگے، آئی جی پنجاب

جیو ٹیگنگ اینڈ سکیورٹی آڈر کے مطابق پولنگ سٹیشن کلسٹرز پر اضافی نفری تعینات ہو گی، ڈاکٹر عثمان انور

خواتین پولیس افسران سمیت 01 لاکھ 30 ہزار سے زائد نفری ا

سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی ، آئی جی پنجاب

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل در آمد یقینی بنائیں گے، آئی جی پنجاب

اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس ہے، بلا امتیاز فوری کارروائی ہو گی، ڈاکٹر عثمان انور

ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی اداروں کی مشاورت سے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب

انتخابی جلسوں، ریلیوں، کارنر میٹنگز کی سکیورٹی کیلئے ہر ممکن انتظامات کئے گئے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور

ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ فورس، پولیس ریسپانس یونٹ، سپیشل برانچ سمیت تمام فارمیشنز کو الیکشن سکیورٹی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر اے آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر کی اجلاس میں شرکت۔

(ڈی پی آر پنجاب پولیس)

اپنا تبصرہ بھیجیں