عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے حوالے سے سی سی پی او سید اشفاق انور کی سربراہی میں اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد

جی ناظرین خبر شامل کرتے ہیں پشاور سے رپورٹ ڈپٹی بیرو چیف پشاور محمد ابراہیم قریشی *میڈیا پریس کور*

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*

*پریس ریلیز یکم فروری 2024*

*(عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے حوالے سے سی سی پی او سید اشفاق انور کی سربراہی میں اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد)*

پشاور () *سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور* کی سربراہی میں ملک سعد شہید پولیس لائن میں عام انتخابات 2024کے پرامن انعقاد کے حوالے سے اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی، ایس ایس پی کوارڈینشن عمران خان،ڈی پی او ضلع خیبر سلیم عباس کلاچی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن اشفاق احمد، کمانڈنٹ کیمپس نورجمال خان،ایس پی ہیڈکوارٹرز رحیم حسین سمیت ڈویژنل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے سمیت الیکشن سکیورٹی پلان اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے، سی سی پی او سید اشفاق انور نے میٹنگ کے دوران واضح کیا کہ انتخابات کا پرُامن انعقاد ایک اہم قومی فریضہ ہے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے پرامن انتخابات کا انعقاد پشاور پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہاہے

*سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور* نے کہا کہ 8فروری کو ہونے ولے عام انتخابات کے حقِ رائے دہی استعمال کرنیوالے بالخصوص خواتین اور تمام امیدواران کو مکمل محفوظ ماحول فراہم کیا جائے،میٹنگ کے دوران ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز تمام پولینگ اسٹیشنز کے دورے کرکے پولنگ سٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی منیٹرنگ کا معائنہ کریں اور انتظامات اور سہولیات کاتفصیلی جائزہ لینے کیساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امیدواروں کیساتھ میٹنگز کرکے الیکشن کمیشن کے ایس او پیز کے حوالے سے آگاہ کریں اور کارنر میٹنگز کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو بھی یقینی بنائیں ، سی سی پی او نے ہدایات دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ اوزتمام پولیس نفری کو الیکشن کمیشن کے سکیورٹی ذمہ داریوں کے حوالے سے بریف کریں ، پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکورٹی زونز، پرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے،پولیس افسران کو تمام انتخابی عمل کے دوران غیر جانبدار رہ کراور سیاسی وابستگی سے بالا تر اور پیشہ ورانہ فراءض انجام دینے کی ہدایت کی گئی

سی سی پی او نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،انتخابی عمل کی مسلسل نگرانی کے لیے پشاور میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم ہوگا، پولنگ کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے، اشتعال انگیز تقاریر کرنے، فضول بحث و حرکت کرنے، فرقہ واریت پھیلانے کی پابندی کو بھی یقینی بنائیں ،

*سی سی پی او سید اشفاق انور* نے پولیس افسران کو شرپسند عناصرکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور انتخابی مٹیریل کی بحفاظت ترسیل و عملہ کی حفاظت کو بھی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی،انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈویژنز ، سب ڈویژنز اور سب سیکٹرز کے پولیس افسران پولنگ کے دن اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ، ناکہ بندیوں پر کالے شیشوں والی مشکوک گاڑیوں ، موٹرسائیکل ڈبل سواروں کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں کی جائیں ، ضلع بھر میں اضافی موبائل گشت،ابابیل سکواڈ سمیت سٹی پٹرولنگ اور لوکل پولیس گشت میں اضافہ کیا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں