لودھراں سٹی پولیس کی کاروائی ، اسلحہ کے زور پر موبائل چھیننے والا 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

ملتان

لودھراں چوہدری طارق محمود

ڈپٹی بیوروچیف 82 سٹار ٹی وی نیوز ملتان ڈویژن

او سی

لودھراں سٹی پولیس کی کاروائی ، اسلحہ کے زور پر موبائل چھیننے والا 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار۔

وی او

ڈی ایس پی صدر سرکل مہر اسحاق سیال نے بتایا کہ ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ماسٹر مائنڈ سجاد عرف سجو اور دو گینگسٹر شان اور مبشر شامل ہیں۔ملزمان سے 24 لاکھ مالیت کے 48 موبائل فونز ، 04 لاکھ نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ملزمان سافٹ ویئر کے ذریعے موبائلز کے ای ایم ای نمبرز ٹمپرنگ کے بعد کراچی میں فروخت کرتے تھے اور ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کا سنیچنگ کی 17 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔گرفتار ملزمان جی ٹی روڈ پر ڈکیتی اور موبائل چھیننے کی واردات کرتے تھے۔ ڈی پی او حسام بن اقبال کی ایس ایچ او سٹی استقار گجر ، سب انسپکٹر اختر ورک اور ٹیم کو شاباش دی یے۔اس موقع پر ڈی پی او حسام بن اقبال نے کہا کہ ضلعی پولیس کی جرائم کے خلاف مؤثر کاروائیوں کے باعث وارداتوں میں کمی آئی ہے اور جرائم پیشہ افراد کو پابند سلاسل کر کے ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جائے گی#

اپنا تبصرہ بھیجیں