پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مری کے مختلف روٹوں کے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہوسکی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار کمی کی گٸی ۔پٹرول تقریبا 70 روپے کم ہوا مگر مری اور گردوانوح میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرایوں میں کمی نہ کی گٸی اور عوام سے ناجاٸز کرایوں کی وصولی کا سلسلہ جاری یے۔مری سے سنی بنک ایک کلومیٹر کا 50 روپے کرایہ وصول کیا جارہاہے۔جبکہ لوکل کرایہ سٹاپ ٹو سٹاپ جو سرکاری کرایہ نامہ کے مطابق 30 روپے ہے وہ بھی 40 روپے لیا جارہا ہے۔ٹریفک پولیس کا کردار بھی خاموش تماشاٸی کا ہے۔کسی گاڑی کے پاس سرکاری کرایہ نامہ نہ ہے اور من مرضی کا کرایہ وصول کررہے ہیں۔عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوٸے ضلعی انتظامیہ سے سرکاری کرایہ نامہ کے مطابق کرایہ کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا یے