پنجاب پولیس کی جانب سے انتخابات 2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

پنجاب پولیس کی جانب سے انتخابات 2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں راجن پور میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی جانب سے سیکیورٹی پر مامور افسران و کانسٹیبلان کو بریفننگ دی گئی۔ امن و امان کو برقرار رکھنے اور سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایات دی گئی۔ الیکشن 2024 میں غیر جانبداری اور اپنی فرائض کی درست انجام دہی کے لیے حلف اٹھایا گیا۔

اس سے قبل راجن پور پولیس کے تمام افسران و ملازمین کی الیکشن کے حوالے سے خصوصی تربیت بھی دی جا چکی ہے۔

عوام بلا خوف و خطر اپنا ووٹ ڈالنے کا حق استعمال کریں پنجاب پولیس اس سلسلے میں ہر طرح سے سیکورٹی کو یقینی بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں