5فروری یوم یکجتی کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرکزی تقریب ختم نبوت پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے پرچم کشائی کی اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی ختم نبوت چوک سے شروع ہوئی اور ہسپتال چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم کے ساتھ بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کی جانب سے بڑھتے ہوئے ظلم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔ ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا پرچم لہرائے گا۔آخر میں ملکی ترقی و سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لئے مولانا قاری محمود قاسمی نے دعا کی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریوینیو علی عاطف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد صفات اللہ، اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر جلبانی، علماء کرام، ضلعی افسران، میڈیا نمائندہ گان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments