ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کی زیر نگرانی تھانہ ڈوہمن پولیس کی بڑی کارروائی7

چکوال آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن سید خرم علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کی زیر نگرانی تھانہ ڈوہمن پولیس کی بڑی کارروائی7 سالہ کمسن بچی کے قتل کا مقدمہ ٹریس، قاتل گرفتار ڈی پی او چکوال کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن کا اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی، 7 سالہ بچی کا قاتل گرفتار ملزم اسد محمود ولد محمد شریف ساکن سہگل آباد جو کہ بچی کا پڑوسی ہے کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے آلہ قتل درانتی بھی برآمد۔ مزید ملزم کی والدہ اور حقیقی بھائی جنکو اس گھناونی واردات سے متعلق پہلے سے علم تھا جرم چھپانے کی پاداش میں حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ یہ کیس پولیس کےلئے ایک چیلنج سے کم نہ تھا جسکو الحمدللہ چکوال پولیس نے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف ٹریس کیا بلکہ اصل ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او چکوال نے اس احسن کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر 7 سالہ بچی کے اندوہناک قتل پر سخت نوٹس لیا گیا تھا اور مقدمہ کی تفتیش فوری یکسو کرنے کی ہدایات دی تھیں، چھاپہ مار ٹیموں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم گرفتار ہو گیا اور اسکو قرار واقعی سزا ملے گی تاہم انتہائی کم وقت میں ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے سے جرائم میں خاطر خواہ کمی آئے گی،

اپنا تبصرہ بھیجیں