پنجاب ایمرجینسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
اٹک جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر علی حسین کی زیر صدارت ایمرجنسی ڈیوٹی پلان اوردیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ریسکیو 1122 کے ضلعی دفتر میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ پلان کے مطابق ریسکیو 1122 ضلع بھر میں 24 حساس ترین پولنگ اسٹیشنز سمیت تمام پولنگ اسٹیشنز پر 400 ریسکیو رضا کاروں کے ساتھ عوام الناس کو ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کرے گا. ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر نے ریسکیو رضاکاروں کو جنرل الیکشن میں غیر جانبدار رہنے کی ہدایات جاری کیں اور اس حلف کا پابند رہنے کی تلقین کی
جنرل الیکشن کے موقع پرتمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں. عوام الناس کسی بھی ایمرجینسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1122 پر فری کال کے ذریعے مدد طلب کر سکتے ہیں