ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست کی زیر نگرانی انتخابات 2024 کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
راجن پور پولنگ ڈے ڈیوٹی کی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد، پولیس کے ساتھ ریسکیو 1122، واپڈا اہلکاروں اور رضاکاران کی شرکت،
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدائت پر ضلع بھر میں پولنگ ڈیوٹی کی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا جہاں ایس ڈی پی او صاحبان نے خود پولنگ اسٹیشنز پر جا کر ڈیوٹی بارے بریف کیا اور عملی طور اسکی پریکٹس بھی کروائی، ریہرسل میں واپڈا اہلکاران، ریسکیو 1122 اہلکاران، رضاکاراں اور سکول اسٹاف نے بھی خصوصی شرکت کی اور ان کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہی دیکر عملی طور ڈیوٹی بھی کروائی گئی، پولنگ اسٹیشنز پر فوری رسائی، انتظامات، بجلی و سی سی ٹی وی سیکیورٹی انتظامات، واش رومز اور رہائشی انتظامات کو بھی چیک کیا گیا اور پولنگ سٹاف اور سامان کی آسان رسائی اور ترسیل کے حوالے سے بھی چیک کیا گیا، ریہرسل کا مقصد پولنگ ڈے کے موقع پر ووٹرز کو پر امن ماحول کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات اور پولنگ سامان اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں ریسپانس کو بہتر بنانا