ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی کاجنرل الیکشن 2024 اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اورکزئی ہیڈ کوارٹر کا سیکورٹی جائزہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی صلاح الدین کنڈی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معسود جان کے ہمراہ جنرل الیکشن 2024 اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اورکزئی ہیڈ کوارٹر کا سیکورٹی جائزہ لیا

ڈی پی او اورکزئی نے اورکزئی ہیڈکوارٹر کے سیکورٹی اڈٹ کے دوران ہیڈکوارٹر اور چیک پوائنٹس کے اطراف میں سیکیورٹی اور چیک پوائنٹس کا جائزہ لیا

انہوں نے الیکشن کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا جبکہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کے تناظر میں مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیشe نظر ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر، مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل وحرکت پر کھڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے تحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ لازمی استعمال کریں جبکہ موبائل فون کے غیر ضروریe استعمال سے گریز کریں انہوں نےاہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کےلیےہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنےپیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں۔

ڈی پی او اورکزئی نے مختلف دفاتر کا بھی وزٹ کیا اور تمام سٹاف کی حاضری کو چیک کیا گیا اور دفتری عملے کو تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ فرائض میں غفلت اور کوتاہی کرنے والے اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی دفتری عملے کو صبح دفتری اوقات کار کیمطابق اپنی حاضری یقینی بنانے کی تلقین کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں