ملک بھر کی طرح کہروڑپکا میں بھی یوم یکجہتی کشمیر نہایت جوش و جزبے سے منایا گیا

کہروڑپکا

چوہدری طارق محمود ڈپٹی بیوروچیف 82 سٹار ٹی وی نیوز ملتان ڈویژن

او سی

ملک بھر کی طرح کہروڑپکا میں بھی یوم یکجہتی کشمیر نہایت جوش و جزبے سے منایا گیا کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سیمنار اور ریلیاں نکالی گئیں۔

وی او

کہروڑپکا پریس کلب کہروڑپکا کے زیر اہتمام و سرکاری سطح پر سیمینار اور ریلیاں نکالی گئیں۔سیمینار کہروڑپکا پریس کلب اور میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں منعقد کئے گئے جنکے مہمان خصوصی ایس ڈی پی او سرکل محمد رضوان خان اور عالم دین مفتی محمد بن عبدالرحمن تھے۔ ایس ڈی پی او محمد رضوان خان نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسلمان ہمارے بھائی ہے اور انکی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اسکی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مولانا محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی سطح پر کمشیری بھائیوں کے لئے آواز بلند کرنی چاہئے اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ نہتھے اور مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم بند کرائیں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کہروڑپکا پریس کلب میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ ریلی میونسپل کمیٹی سے ہوتی ہوئی قائداعظم روڈ سے ہوتی ہوئی چوک بخاری تک پہنچی ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان لے رہے رہیں گے آزادی کے نعرے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے بعداذاں ایس ڈی پی او محمد رضوان خان نے کشمیر کی آزادی اور شہداء کشمیر و فلسطین کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور ہاتھوں کی زنجیر بنائی اس دوران صدر پریس کلب چوہدری طارق محمود ،جنرل سیکرٹری محمد اکبر ،عبدالقادر ،نائب صدر محسن اسد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں عمر فاروق ، سینئر نائب صدر محمد جنید،یونس جاوید، آفس سیکرٹری محمد شاہد،عباد علی کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں