خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے ہمارے ڈویزن کے بیورو چیف میاں غضنفر محفوظ سے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر پولیس تھانہ صدر وہاڑی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائی
سرقہ بالجبر اور سرقہ عام گینگ کے 7 ممبران گرفتار، 27 مقدمات ٹریس، 32 لاکھ 58 ہزار مالیتی مال مسروقہ برآمد*
سرقہ عام گینگ کے 4 ممبران محمد اشرف، ارسلان، علی بہادر اور غلام مصطفیٰ گرفتار
سرقہ عام گینگ سے 8 مقدمات ٹریس، 28 لاکھ 30 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد۔
سرقہ عام گینگ سے برآمد شدہ مال مسروقہ میں ہائی ایس ویگن، 3 راس گائے اور نقدی شامل ہے۔ دوسری کاروائی میں سرقہ بالجبر گینگ میں ملوث گینگ کے 3 ممبران بشیر عرف ڈورا، اشرف اور شوکت گرفتار۔ سرقہ بالجبر گینگ سے 19 مقدمات ٹریس، 4 لاکھ 28 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز 2 عدد پسٹل بھی برآمد ۔ سرقہ بالجبر گینگ سے برآمد شدہ مال مسروقہ میں 2 عدد موٹر سائیکل اور نقدی شامل ہے
دونوں گینگز ہائے کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کیا گیا۔ کاروائی میں ڈی ایس پی سرکل صدر محمد اشرف تبسم کے زیر نگرانی ایس ایچ او صدر وہاڑی حسن آفتاب کیانی، سب انسپکٹر قیصر منظور اور ٹی اے ایس آئی محمد وقاص سمیت ٹیم نے حصہ لیا۔ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈان میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔
محمد عیسی خان سکیھرا نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایاجا رہا ھے۔