superior group of colleges سکھیرا نے آباد کے طلباء کے لئے ایک روزہ (PLSP پاکستان لائف سیور پروگرام ٹریننگ کا انعقاد

ہارون آباد جناب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راؤ شرافت علی کی ہدایات کے مطابق اور تحصیل ریسکیو آفیسر محمد ارشد صاحب کی زیر نگرانی ، فوکل پرسن لیاقت بارون superior group of colleges سکھیرا نے آباد کے طلباء کے لئے ایک روزہ (PLSP پاکستان لائف سیور پروگرام ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں روڈ سیفٹی ابتدائی طبی امداد مرہم پٹی ، مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کی بحالی بہتے ہوئے خون کو روکنے کے متعلق تفصیلی طور پر بتایا اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کروایا گیا مزید تمام شرکاء کو PLSP APP اور RCC App پہ آن لائن رجسٹرڈ کروایا گیا اور آن لائن پری ٹسٹ ، پوسٹ ٹیسٹ کروایا گیا ۔ اس ٹریننگ کا مقصد تمام شرکاء کو ایمر جنسی ہینڈلنگ کے متعلق آگاہی دینا تھا تاکہ دوران ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے پہنچنے تک وہاں پر موجود لوکل کمیونٹی جائے حادثہ پر موجود زخمیوں کی فوری مدد کر سکیں اور قیمتی انسانی جانوں کو بر وقت بچا کر

محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے…..

ریسکیو ہارون آباد محفوظ ہارون آباد کے لیے کوشاں ہے

سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان

نصیر کی ہدایات کے مطابق محفوظ معاشرے کا قیام عمل

میں لانا ہے جس میں ہر گھر کے اندر ایک فرسٹ ایڈر

موجود ہو۔ اس کے لیے تمام سکولوں کالجز اور یونیورسٹیز

میں ٹریننگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی

کے اندر وہ دوسرے لوگوں کی مدد کر سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں